حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق اسلام تمام مذاھب کے حقوق کے تحفظ کا درس دیتا ہے،موجودہ حالات میں بین المذاھب ہم آہنگی و المسالک وقت کا تقاضہ ہے۔ و مکتب اہل بیت علیہ السلام ہی اسلام اور دین الہی کی بہترین تشریح کرتا ہے۔ اور قرآن نے ہمیشہ تکفیریت،شرپسند عناصر سے برائت کا پیغام دیا ہے۔ و جمہوری اسلامی ایران،اسلام کے لیے بہترین نمونہ ہے۔
یہ بات امام جمعہ والجماعت کانبرا آسٹریلیا، حجت السلام المسلیمین علامہ اشفاق وحیدی نے خطبہ نماز جمعہ میں دنیا کے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔
انہون نے کہا کہ تمام مذاھب مل کر تفریق پیدا کرنے والے عناصر کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ وہ قوتیں جو مذاھب کو آپس میں دست و گریبان کر کے کئی ممالک میں داخل ہو رہی ہیں ان کا ان ممالک سے انخلا ضروری ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا آج اگر دنیا میں امن قائم ہو جائے غریب سے غریب ملک ترقی اور مستحکم ہو سکتا ہے۔ تمام تر مشکلات کا مقابلہ قرب الہی اور اپنے اپنے مذاھب سے جڑے رہنے سے ہی ممکن ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ آج تمام ممالک اپنی اپنی خارجہ پالیسیوں پر نظر ثانی کریں تاکہ بے جا ممالک پر پابندیوں کا سلسلہ بند ہو سکے۔
آخر میں کہا کہ آۓ روز ایران پر پابندیاں، ایرانی عوام کے قتل عام کے مترادف ہے جسے عالمی دھشت گردی سے بھی جوڑا جا سکتا ہے۔ اس پر عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں؟یہ سوالیہ نشان ہے۔
آپ کا تبصرہ